امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکہ ایران جنگ کو ختم کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کے شاندار کردار نے پاکستان کو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث سب سے پہلے امریکہ ایران جنگ بندی معاہدہ کا اعلان کیا، پاکستانی وزیراعظم اور عسکری قیادت امریکہ ایران جنگ رکوانے کیلئے مرکزی شخصیات کے طور پر ابھرے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ایرانی قیادت سے ملاقات، اسلام آباد امن مذاکرات اور مشکل ترین سفارتکاری سے امن کا راستہ ہموار کیا۔

عالمی جریدہ کے مطابق ٹرمپ نے ذاتی طور پر پاکستان کے عسکری سربراہ کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا، پاکستانی قیادت کی امریکہ اور ایران سے بہترین ہم آہنگی نے پاکستان کو ثالثی کے کردار کیلئے سب سے موزوں بنایا۔

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن پاؤنڈ نے پاکستان کی کامیاب ثالثی کو عالمی منظر نامے میں اہم ترین کامیابی قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار کرسٹوفر کلیری نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک بااثر سفارتی اور فوجی کھلاڑی بن چکا ہے، دنیا کو تیسری ممکنہ عالمی جنگ کے دہانے سے واپس لانے کیلئے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی کاوشوں نے پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر