چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے چین سے ایران کے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر بیجنگ نے اتفاق کیا۔

میری لینڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ایک ہفتے کے دوران ان کی سب چیزیں ختم کیں، ایران کی فضائیہ، نیوی اور دیگر عسکری طاقت ختم کر دی، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، ایران کے ساتھ 60 دنوں میں حتمی ڈیل کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں فتوحات حاصل کی ہیں، حتمی ڈیل نہ ہوئی تو ہم وہ کریں گے جس سے ایران کو خوشی نہیں ہوگی، مجھے نہیں لگتا کہ ایسا کچھ کرنا پڑے گا، حتمی ڈیل ہو جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے بڑی تعداد میں جہاز گزر رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے اتنے جہاز گزر رہے ہیں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے پر کمپنیاں بہت خوش ہیں، آبنائے ہرمز سے تقریباً 700 بحری جہاز گزر رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے جہاز غیر معمولی انداز میں گزر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ روس یوکرین کی جنگ بندی ہو جائے۔

اس کے علاوہ امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے، میں بھی دوبارہ چین کا دورہ کروں گا، وہاں بڑی کانفرنس ہوگی، میں نے چین کے صدر کو کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مداخلت نہ کریں، چین کے صدر نے میری بات مانی اور انہوں نے مداخلت نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین تقریباً 50 فیصد تیل اسی سٹریٹجک آبی گزرگاہ سے حاصل کرتا ہے، تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے اس تنازع سے دور رہنے پر رضامندی ظاہر کی، چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ میں نے ان سے کہا تھا کہ ایران کے معاملے میں مداخلت نہ کریں۔



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر