کامیابی کا فارمولا

تحریر: جاوید انتظار
کامیابی کا فارمولا اللہ کے نظام میں پوشیدہ ہے ۔ جسے جاننے اور سمجھنے کے لئے اللہ کا پیغام سمجھنا لازمی امر ہے ۔ جس میں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اللہ کے نظام کی باریک بینی سے احاطہ اور ادراک کے لئے تلاش کا جزبہ چائیے ۔ نماز پڑھنے اور نماز قائم کرنے میں بڑی باریکی ہے۔ نماز برائی سے روکتی ہے۔ ایک شخص پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے۔ اسکے باوجود رشوت لے رہا ہے۔ جھوٹ بول رہا ہے۔ کاروبار میں وقتی فائدے کے لئے غلط بیانی کر رہا ہے۔ اپنا کاروباری ہدف حاصل کرنے کے لئے خامیوں ، نقصان کے خدشات پر پردہ ڈال کر صرف اسکی خوبیاں اور فائدے کا رخ بتاتا ہے۔ ایسا شخص نماز پڑھ رہا ہے۔ قرآن میں بار بار نماز قائم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اگر نماز پڑھنے کے ساتھ ساتھ وہ رشوت نہیں لیتا۔ کسی کی حق تلفی نہیں کرتا۔ محنت اور ایمانداری سے کاروبار کرتا ہے۔ جھوٹ نہیں بولتا۔سمجھ لیں کہ اسکی نماز قائم ہو رہی ہے ۔بصورت دیگر وہ نماز پڑھ تو رہا ہے لیکن اسکی نماز قائم نہیں ہو رہی۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے کامیابی کا فارمولا ایک آیت مبارکہ میں واضح کردیا ہے۔ اس آیت مبارکہ کو تین حصوں میں بیان کیا گیا ہے۔ جس کا ترجمہ اور مفہوم کچھ اس طرح ہے۔ آیت مبارکہ کے پہلے حصے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں “” اے انسان تو کیا چاہتا ہے”” ” اس حصے میں مکمل انصاف کی پاسداری نظر آتی ہے ۔ اللہ نے یہ نہیں کہا کہ اے مسلمان ، اے ہندو ، اے سکھ ، اے عیسائی ،اے عورت، اے مرد، اے امیر ، اے غریب تو کیا چاہتا ہے ۔ نہ اس میں کسی خاندان کا ذکر ہے نہ فرقے کا، نہ امیری غریبی کا۔ اسکا مطلب ہے اللہ کا نظام تمام عالم انسانی کے لئے ایک ہی ہے۔ اس آیت مبارکہ میں قوت فیصلہ کو کامیابی کی بنیاد بنایا گیا ہے ۔ آیت مبارکہ کے دوسرے حصے میں کہا گیا ہے” ” میں دوں گا” ” اس دوسرے حصے اللہ رب العزت خالق مالک رازق فرما رہے ہیں ۔ جو انسان فیصلہ کرے میں اسے دوں گا۔ یعنی ایمان کی بات کی گئی ہے کہ اللہ کے علاؤہ کسی کو کوئی کچھ نہیں دے سکتا۔ پعنی ایمان ہو کہ صرف اللہ ہی دے سکتا ہے۔ آیت مبارکہ کے تیسرے حصے میں شرط عائد کی گئی ہے کہ ” ” تو اسکے لیے کوشش کر” ” اس اللہ تعالیٰ کیطرف سے کامیابی کے فارمولے کو آسان طریقے اور الفاظ میں سمجھا جائے تو یوں ہوگا۔ قوت فیصلہ ، ایمان اور کوشش ۔
میں نے اپنی ذاتی زندگی میں عملی طور پر اس کامیابی کے فارمولے کو سو فیصد درست پایا۔ ایک دوسرے زاویے سے دیکھا جائے تو انسان اپنی زندگی میں ہمیشہ بہتر سے بہتر اور ترقی اور مقام کے لئے لگا رہتا ہے۔ ایک مزدور سے مالک فیکٹری تک اور ایک چپڑاسی سے لے کر وزیر اعظم تک ہر انسان دنیاوی کامیابی کے لیے سوچتا اور جدو جہد کرتا رہتا ہے۔ لیکن اللہ کا ایک پیغام قرآن کیصورت میں ہماری طرف آیا اسکو سمجھنے کے لئے کوشش نہیں کرتا۔ فرض کر لیا جائے ایک سپارہ ایک گھنٹے میں پڑھ لیا جائے ۔ تو ترجمہ کے ساتھ وہی ایک سپارہ دو گھنٹے میں پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ترجمہ سے قرآن کریم 60 گھنٹے میں پڑھا جا سکتا ہے۔ لیکن ہمارے پاس زندگی میں وہ 60 گھنٹے نہیں ہیں۔ کیونکہ ہم بہت مصروف ہیں۔ اسی کو مزید تقسیم کیا جائے تو ایک دن میں چوبیس گھنٹے میں سے روزانہ 15 منٹ قرآن مجید کو ترجمہ سے پڑھا اور سمجھا جائے تو 240 دن میں قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ مکمل ہو جائے گا ۔لیکن ہمارے پاس ایک دن میں وہ 15 منٹ نہیں۔ کیونکہ ہم بہت مصروف ہیں۔ دنیا میں کامیابی اور ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کے نظام سے روشنی لی جائے۔ تو دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اللہ کے نظام سے روشنی حاصل کرنے کے بہت سی نشانیاں ہیں۔ لیکن ہم فکر و عمل نہیں کرتے۔ فکر و عمل کے حوالے سے ایک اور بات سمجھنا ضروری ہے۔ جب کسی چیز کی فکر کی جائے اور اس پر عمل کیا جائے تو اسکا وجود پیدا ہو جاتا ہے۔
اللہ کے نظام سے روشنی لینے کی روزمرہ زندگی کی کچھ مثالیں آپکے کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ جیسے جب سے دنیا بنی ہے سورج روز مشرق سے نکلتا ہے اور مغرب میں غروب ہوجاتا ہے۔ یہ اللہ کے نظام کا خاموش پیغام ہے جو انسان کو سمجھانا چاہتا ہے کہ اللہ کے نظام میں مستقل مزاجی ہے۔ جو انسان مستقبل مزاجی کو اپنی ذات کا حصہ بنالے تو کامیابی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ دوسرا نماز میں بھی اللہ کے نظام کا خاص پیغام پوشیدہ ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں دفاتر ، کاروباری مراکز، نجی اور سرکاری ملازمتوں میں اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔ بعض جگہ ہفتہ اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔ ہم تصور کر لیتے ہیں اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ کہتے ہیں کہ اتوار کی چھٹی ہے فجر کی نماز پڑھنے کی بجائے لمبی تان کر سو جاو۔ ایسا نہیں ہے نماز کسی روز میں نہ معاف ہے نہ چھٹی ہے۔ اس سے روشنی یہ ملتی ہے کہ اللہ انسان کو متحرک رکھنا چاہتا ہے۔ اللہ کے نظام سے متحرک رہنے کی روشنی انسان اپنی ذات کا حصہ بنالے تو وہ مستقبل مزاجی کیساتھ متحرک بھی رہتا ہے۔ اس کے علاؤہ بھی بے شمار نشانیاں ہیں۔ جسے کسی اور کالم میں قارئین کی خدمت میں پیش کروں گا۔ آخر میں اتنا ہی کہنا بہت سمجھتا ہوں کہ اللہ کے نظام میں کامیابی کا فارمولا موجود ہے۔ جس سے روشنی لے کر اپنی ذات کا حصہ بنا لیا جائے تو دنیا اور آخرت کی کامیابی یقینی ہے۔ انسان اللہ کے نظام سے لی گئی روشنی کو اپنی ذات کا حصہ بنالے اور اللہ کے سامنے جوابدہی کو اپنے اوپر لاگو کر لے تو ناکامی کا دور دور تک سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بجٹ پیش کر رہے ہیں
صدر نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیفس کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر