ہیرو وہ جنہوں نے جنگ ختم کی : صدر زررداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کیلئے تاریخی سفارتی کردار ادا کیا۔آصف زرداری نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطے کیلئے اہم پیش رفت  قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ نہیں بلکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے ، تنازع سے خطے اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بحران کے دوران متوازن اور اصولی کردار ادا کیا، تمام فریق ایم او یو پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے ، ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ ختم کی، جنگ شروع کرنے والے نہیں، خطے کی قومیں اب ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیں۔قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، چین اور روس کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ امن ہی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے ، پاکستان خطے کے امن و خوشحالی کیلئے پرعزم ہے ، حتمی امن معاہدے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر