میو ہسپتال :انجکشن چوری سکینڈل ، ڈرگ کنٹرولر سمیت 5 افسر معطل

لاہور(نیشنل ٹائمز)میو ہسپتال سے مہنگے انجکشن چوری ہونے کے معاملے پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ڈرگ کنٹرولر سمیت 5افسروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کر دی ۔ معطل ہونے والوں میں نبیغہ خالق، کنول جاوید اور ام شمائلہ سہیل شامل ہیں۔ افسران پر نااہلی اور بدانتظامی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے ،معطل افسر وں کو فوری طور پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محکمے نے میو ہسپتال میں تعینات 2 ایڈہاک فارماسسٹس انعم صابر اور تانیہ منور کو بھی ہٹا دیا اورانہیں محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے گزشتہ روز میو ہسپتال کی ایمرجنسی فارمیسی سے وزیراعلیٰ سٹروک پروگرام کے 15 لاکھ مالیت کے 6 ٹینیکٹی پلیز انجکشن غائب ہونے کا انکشاف ہوا تھا،انکوائری میں انجکشنز کی گمشدگی ثابت ہونے پر محکمے نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر