محرم میں امن وامان کے غیرمعمول انتظامات کررہے : مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت پنجاب محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے غیر معمولی انتظامات کر رہی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو مجالس اور جلوسوں کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ قربانی ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اتحاد، برداشت، صبر اور رواداری کو فروغ دیا جائے اور ہر قسم کے اختلافات اور تفرقے سے اجتناب کیا جائے۔

مریم نواز نے نئے ہجری سال 1448ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں دعا کی کہ نیا اسلامی سال پاکستان، پاکستانی قوم، عالم اسلام اور پوری انسانیت کیلئے امن، سلامتی، خوشحالی اور برکتوں کا سال ثابت ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا ہجری سال امت مسلمہ کیلئے اتحاد، یگانگت اور باہمی ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے گا اور پاکستان ترقی، استحکام اور امن کی راہ پر مزید آگے بڑھے گا۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، واقعہ کربلا حق، سچائی، صبر اور استقامت کا لازوال درس دیتا ہے ،حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ قربانی ہر دور میں مظلوموں کیلئے حوصلے اور ظالموں کیلئے للکار کی حیثیت رکھتا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحرائی پھیلاؤ اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر آبی نظم و نسق کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ، زمین کی بحالی اور پانی کے دانشمندانہ استعمال کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔صحرائی پھیلاؤ اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد بنجر پن، زمین کی زرخیزی میں کمی اور خشک سالی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں کے باعث دنیا بھر میں زرخیز زمینیں تیزی سے صحراؤں میں تبدیل ہو رہی ہیں جس سے زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پنجاب حکومت خشک سالی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر