امریکا کابل ایئرپورٹ کب خالی کرے گا کچھ نہیں کہہ سکتے، جوبائیڈن

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جو امریکی افغانستان سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں واپس امریکا ضرور لایا جائے گا، امریکی فوجی کابل ایئرپورٹ کب خالی کریں گے کچھ نہیں کہہ سکتا۔یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہی۔ یہ بات انہوں نے اس وقت کی ہے کہ جب ان پر اور امریکی نائب صدر کملا ہارس پر افغانستان سے امریکی فوجیوں کے اچانک انخلا سے پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔اس وقت افغانستان میں طالبان کے غلبے اور وہاں پھنسے ہزاروں امریکیوں کی بحفاظت وطن واپسی پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ اگرچہ کابل میں واقع حامد کرزئی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اس وقت امریکی افواج موجود ہیں لیکن بہت کوششوں کے باوجود امریکیوں اور یورپی باشندوں کو وطن واپس لانے کی فضائی سروس شروع نہیں ہوسکی ہے۔قبل ازیں کابل ہوائی اڈے پر موجود امریکی فوجیوں نے تصدیق کی ہے کہ لگ بھگ 10 ہزار امریکیوں کے کاغذات تیار ہیں لیکن انہیں پرواز کی اجازت نہیں مل پارہی۔ ایک فوجی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس گھمبیر صورتحال میں کسی نہ کسی کو اپنا اہم اور بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس تناظر میں اب صدرجوبائیڈن نے دوبارہ اس بات کو دہرایا ہے کہ افغانستان میں پھنسے امریکیوں کو واپس لانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’ میں واضح کرتا ہوں کہ جو امریکی گھر آنا چاہتا ہے اسے ضرور گھر تک پہنچایا جائے گا۔‘ اس موقع پر انہوں نے اس مشن میں شریک امریکی افواج کی بہادری کو بھی سراہا۔انہوں نے اپنے اس بیان سے قبل صدر جو بائیڈن اور کملا ہارس سے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ماہرین کے ساتھ ایک طویل ملاقات بھی کی جس میں امریکیوں کے افغانستان سے انخلا پر بھی غور کیا گیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے فیصلے پر ہمارے اتحادیوں نے امریکا کی ساکھ پر کوئی سوال نہیں اٹھایا، کابل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر خالی کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، آخری امریکی شہری کی روانگی تک امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی۔بائیڈن نے مزید کہا کہ میں وعدہ نہیں کرسکتا کہ ان سب اقدامات کا کیا نتیجہ سامنے آئے گا؟ اور اس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا کہ نہیں، مگر امریکا کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے تمام ناگزیر وسائل استعمال کروں گا۔دریں اثنا کابل ایئرپورٹ کے ذریعے لوگوں کی افغانستان روانگی کا آپریشن تعطل کا شکار ہے، پنٹاگون نے کابل سے افغان باشندوں کے انخلا میں تعطل کی تصدیق کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر