حافظ نعیم ، محسن نقوی ملاقات ملکی و خطہ کی صورتحال پر گفتگو

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات کی۔ ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان سمیت ایران امریکا مفاہمت کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مفاہمت کو خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت پیشرفت قرار دیا۔امیر جماعت اسلامی نے اس حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے کوششوں میں پاکستان کا کردار قابل قدر ہے ۔ ایران امریکا مفاہمت کیلئے پاکستان کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس پیشرفت سے پورے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ۔ ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے صومالیہ میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ بھی اٹھایا اوروزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ حکومت محصور پاکستانیوں کی فوری بحفاظت واپسی کیلئے اپنا مؤثر سفارتی کردار ادا کرے اور انکی مدد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی معاشی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمن نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے ، مہنگائی میں کمی اور معاشی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے خطے میں امن کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا، کشیدگی کے خاتمے کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر