حکومت کا ملک میں ہی سولر پینلز اور بیٹریاں بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکومت نے پاکستان میں ہی سولر پینلز اور بیٹریوں کی مینوفیکچرنگ کا فیصلہ کرلیا اور ملکی صنعت کو مضبوط بنانے ، قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے جامع حکمتِ عملی کے تحت نئی سولر پالیسی کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔معاون خصوصی وزیر اعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ اس نئی پالیسی کا بنیادی ہدف ملک کو سولر پینلز کی صرف اسمبلنگ سے نکال کر مکمل مینوفیکچرنگ کی طرف منتقل کرنا ہے۔ اس اقدام سے سولر پینلز کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی،  مقامی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔

حکومت اب بیٹری ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ دن کے وقت سولر سے بننے والی بجلی کو سٹور کر کے رات کوبھی استعمال کیا جا سکے ، منصوبے کے تحت یہ بیٹریاں اور سولر انرجی کا دیگر سامان بھی مقامی سطح پر ہی تیار کیا جائے گا۔ سولر پینلز اور بیٹریوں کی مقامی سطح پر تیاری سے ماحول دوست سستی بجلی کا عمل تیز ہوگا، جس سے نا صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بھی ہوگی۔ اس پالیسی سے سولر آلات کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرِ مبادلہ بھی بچے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر