افغانستان میں غربت ، شدت پسندی علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی جریدے کی ایک رپورٹ میں افغانستان میں انسانی حقوق، معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غربت اورشدت پسندی علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں ،طالبان حکومت کے تحت ملک کو انسانی حقوق، آزادیِ اظہار اور معاشی استحکام کے شعبوں میں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال تشویش ناک ہے جبکہ سماجی اور شہری آزادیوں پر مختلف نوعیت کی پابندیاں برقرار ہیں۔ جریدے کے مطابق خواتین کی تعلیم اور عوامی زندگی میں شرکت پر عائد پابندیوں کے باعث لاکھوں افغان لڑکیاں اعلی تعلیم سے محروم ہیں۔

افغانستان کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے جہاں 2 کروڑ 80 لاکھ افراد غربت کی زد میں ہیں جبکہ بڑی تعداد میں خاندان قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ جریدے کے مطابق معاشی بحران نے عوام کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔امریکی جریدے نے افغانستان کی سلامتی کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سرگرم مختلف شدت پسند گروہوں کی موجودگی خطے کے امن و استحکام کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے ۔ اس صورتحال کے اثرات پاکستان، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں ۔پائیدار استحکام، معاشی بحالی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر