وزیراعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اعجاز حسین جاکھرانی، ذوالفقار بھنڈر، علی جان مزاری اور ثمر ہارون بلور نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کی عالمی امن کے قیام کیلئے کامیاب کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔۔۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں سبز ہلالی پرچم کو تاریخی عزت ملی اور پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند ہوا،وزیرِ اعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم سے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، ارکان قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، ڈاکٹر صدف احسان اللہ، چودھری عثمان اور محمد ادریس نے بھی ملاقاتیں کیں۔ارکانِ پارلیمنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیرِ اعظم کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر