پاکستانی نژاد آسٹریلوی بچی کی فائرنگ سے موت ، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم

لاہور، چکوال (نیشنل ٹائمز)چکوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کے اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے آسٹریلیا سے آنے والی پاکستانی نژاد 9 سالہ بچی ہانیہ کی ہلاکت اور2افراد کے زخمی ہونے کے واقعے نے ملک بھر میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ۔ واقعے کی مختلف سطحوں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سیاسی، قانونی اور بین الاقوامی سطح پر شفاف انکوائری کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے واقعے کو ہائی پروفائل کیس قرار دیتے ہوئے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق 10 جون کی رات چکوال کے علاقے ڈھڈیال میں متاثرہ خاندان اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ مبینہ ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور افراتفری میں سی سی ڈی اہلکار نے غلط فہمی کے باعث گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہانیہ موقع پر جاں بحق جبکہ والد اور بھائی زخمی ہو گئے ۔متاثرہ خاندان کے مطابق وہ آسٹریلیا سے پاکستان آئے تھے اور سسرال میں دعوت کے بعد واپس جا رہے تھے جب موٹر سائیکل سوار دو افراد نے انہیں روک کر لوٹ مار کی کوشش کی۔

ان کے مطابق ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے دوران ان کی گاڑی نشانہ بنی۔ بعدازاں ہسپتال منتقلی کے دوران بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایف آئی آر میں واقعہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 394 اور 440 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ بعد ازاں ضمنی چالان میں سی سی ڈی اہلکار کو بھی نامزد کیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے واقعے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے لیے اعلیٰ حکام کو خط ارسال کیا ہے اور جے آئی ٹی تشکیل دینے ، سی سی ٹی وی ریکارڈ محفوظ کرنے ، اسلحے کا فرانزک اور تمام شواہد متاثرہ خاندان کے ساتھ شیئر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں بھی معاملہ پہنچ گیا ہے۔

جہاں رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کراتے ہوئے حکومت سے ایف آئی آر، پولیس کارروائی اور سی سی ڈی اہلکاروں کے خلاف اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے پاکستان سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ متاثرہ خاندان اور عوام کو حقائق معلوم ہو سکیں۔ سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نے واقعے کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ مکمل طور پر غیر جانبدار تحقیقات کرے گا اور کسی کو بچانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق معاملے کی حتمی ذمہ داری کا تعین فرانزک رپورٹ اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی ممکن ہوگا۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر