اسلام آباد معاہدہ کے تاریخی لمحہ پر کشمیری مظاہرین احتجاج ختم کردیں:بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آ جانا ایک تاریخی لمحہ ہے ، ایسے وقت میں جب عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے ، آزاد جموں و کشمیر میں جاری بے چینی نہ صرف کشمیری کاز بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے ، یہ صورتحال دشمن عناصر اور بھارت-اسرائیل گٹھ جوڑ کو اپنے مقاصد کے لئے اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک غیر ضروری موقع بھی فراہم کر رہی ہے ۔ میں تمام مظاہرین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے احتجاج کو پرامن طور پر ختم کریں، جن افراد نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ خود کو مقامی حکام کے حوالے کریں اور قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیں۔ تمام سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہئے ، پارلیمان اور سیاسی عمل، نہ کہ سڑکیں، ایسے مسائل کو اٹھانے اور حل کرنے کے مناسب فورمز ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی الیکشن کمیشن سے قبل از وقت جاری کئے گئے انتخابی شیڈول کو واپس لینے کا مطالبہ کر چکی ہے ، ہم سیاسی حل کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں اور زیر التوا شکایات کے ازالے ، عمل کو آگے بڑھانے اور ان معاملات کو منصفانہ اور پائیدار انجام تک پہنچانے کے لیے ایک ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے ، کشمیر کے عوام کو بار بار احتجاج، محاذ آرائی اور غیر یقینی صورتحال کے چکروں سے نہیں گزرنا چاہئے ۔ اگر وفاقی حکومت سمیت تمام فریق متفق ہوں تو آزاد کشمیر حکومت مناسب وقت پر احتجاج کرنے والی جماعتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشنز کا جائزہ لے سکتی ہے ، اگرچہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے اور غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے معاملے میں کوئی سمجھو تا نہیں ہو سکتا، تاہم ہم اس بات کے لیے بھی یکساں طور پر پُرعزم ہیں کہ جن افراد نے کوئی غلط کام نہیں کیا انہیں دوسروں کے اقدامات کے نتائج نہ بھگتنا پڑیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر