وفاقی حکومت ملکی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ، امیر مقام

چارسدہ(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ پختونخوا کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات کیلئے پریشان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اتمانزئی میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت طارق اعظم خان کے بھتیجے ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فہد اعظم خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امیر مقام نے کہا پارٹی میں شمولیت پر ان کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں چودہ سال حکومت کی لیکن صوبے کو کچھ نہ دے سکی یہی وجہ ہے کہ آج لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔ عوام اب سوال کر رہے ہیں کہ چودہ سالہ حکمرانی کے بعد صوبے اور چارسدہ کو کیا ملا ۔ امیر مقام نے کہا یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تیسرا بجٹ ہے جس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ امیر مقام نے \”معرکہ حق\” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو صرف چار گھنٹوں میں شکست دے کر دنیاکے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر