چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب   مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، والدین سے اپیل ہے بچوں کی تعلیم ، صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کریں،والدین کو بچوں کی تعلیم، صحت اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چائلڈ لیبرڈے کے موقع پر جاری خصوصی پیغام میں بچوں سے مشقت لینے کے رجحان کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے  ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپیل کی کہ پھول جیسے بچوں سے پیار کریں، مشقت نہ کرائیں،مہذب اورباوقار معاشرے میں بچوں کے حقوق کا احترام یقینی سمجھا جاتا ہے ،آج پنجاب بچوں کیلئے محفوظ ترین ہے ،بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشد د یا کسی قسم کی زیادتی قطعی طورپر ناقابل برداشت ہے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں سمیت کسی بھی مقام پر چائلڈ لیبر کے ارتکاب پر سخت ترین قانونی کارروائی کا عزم رکھتے ہیں۔ بچوں کیلئے منصفانہ مواقع، مشقت نا قابل قبول،نوجوانوں کیلئے باعزت روزگارچائلڈ لیبر ڈے کا پیغام ہے ، پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت سماجی بہبود کے دیگر ادارے بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے ، ہربچہ ہمارا مستقبل ہے ، ہاتھ میں اینٹ پتھر اورلوہا نہیں، کتاب اورلیپ ٹاپ دیکھناچاہتے ہیں،ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے کر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ بچوں کی غذائی ضروریات،تعلیم و تربیت اورصحت کی ریاستی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بچوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں سکول میل پروگرام جاری ہے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر