عمران سے ملاقات تک بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا،سہیل آفریدی

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی منظوری حاصل نہیں ہو جاتی بجٹ پاس نہیں کیا جائے گا۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے ایک اجلاس کے بعد تمام وزرائے اعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کی ویڈیو بنائی گئی، میں ملاقات میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا ہوا تھا ، ویڈیو بنانے والا باہر چلا گیا تو اسے دوبارہ بلایا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے بھی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا انداز اختیار کیا اور ملاقات کی ویڈیو دوبارہ ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر