بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین میں ایک امریکی شہری کو گرفتار کرلیاگیا جس پر جاسوسی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔۔۔۔
گرفتار شخص کی شناخت ایک پالیسی تھنک ٹینک کے سیاسی تجزیہ کار کے طور پر کی گئی ہے جو ہمسایہ ملک میانمار پر تحقیق کرتا ہے ۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ گرفتار امریکی شخص من زن کے خلاف فوجداری نوعیت کے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔



