پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفری سہولت آج سے ختم

لاہور (نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت نے میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو، الیکٹرک اور گرین بس سروسز پر فراہم کی جانے والی مفت سفری سہولت ختم کردی، آج 13جون سے مسافروں کو دوبارہ معمول کے مطابق مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم میں سفر کرنے والوں کو اپریل 2026 میں عوامی ریلیف پیکیج کے تحت دی جانیوالی مفت سفری سہولت آج سے ختم کر دی گئی ، ابتدائی طور پر اس سہولت کا اعلان ایک ماہ کیلئے کیا گیا تھا تاہم اس میں توسیع کر دی گئی تھی ۔اعداد و شمار کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو اور گرین بس سروسز پر روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر مفت سفری سہولت سے مستفید ہو رہے تھے ، صرف اورنج لائن ٹرین پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ، میٹرو بس سروس پر ایک لاکھ سے زائد شہری مفت سفر کر رہے تھے ۔حکومت نے یہ سہولت مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے فراہم کی تھی تاہم اب حکومت نے دو ماہ تک لاکھوں شہریوں کو مفت سفر ی سہولت دینے کے بعد سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،آج سے آٹھ لاکھ کے قریب روزانہ مسافروں کو دوبارہ اپنی جیب سے کرایہ ادا کرنا ہوگا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا خصوصی ریلیف پروگرام اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بس سروسز پر مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ نافذ العمل ہو گیا ہے ، اس فیصلے کے بعد تمام آپریشنل روٹس پر کرایوں کی وصولی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ، ماس ٹرانزٹ سسٹم پر جاری مفت سفری سہولت گزشتہ رات تک برقرار رہیں ۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر