چھوٹے دکانداروں کے لیے نیا فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تجویز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے بجٹ 2026-27 میں چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کے لیے نیا فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی ہے، جس کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان بنانا اور زیادہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اس نظام کے تحت وہ دکاندار شامل ہوسکیں گے جن کی سالانہ فروخت 20 کروڑ روپے سے کم ہو۔ ایسے کاروباری افراد اپنی سالانہ سیلز کا صرف ایک فیصد بطور ٹیکس ادا کریں گے۔

وزیر خزانہ کے مطابق دکاندار اپنے ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی اس نظام میں ایڈجسٹ کرا سکیں گے جبکہ ان کے لیے کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

حکومت نے اس نئے نظام کے تحت چھوٹے تاجروں کو متعدد سہولتیں دینے کی تجویز بھی دی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ان دکانداروں کا معمول کے مطابق آڈٹ نہیں ہوگا، خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی ذمہ داری سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور انہیں پی او ایس مشین نصب کرنے کی شرط سے بھی مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

حکومتی مؤقف ہے کہ اس اقدام سے چھوٹے کاروباروں کے لیے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد آسان ہوگا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر