میرا تعلق پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہے، بھارتی اداکارہ عرشی خان

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بھارتی ٹی وی کے متنازع رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عرشی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے۔ عرشی خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جب لوگ مجھ سے میری شہریت کے متعلق سوال کرتے ہوئے مجھے غیر ضروری طور پر نشانہ بناتے اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں تو میں مشکل میں پڑجاتی ہوں۔عرشی خان نے کہا بھارت میں لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے اور میں بھارت میں رہتی ہوں جس کی وجہ سے میرا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔ لہذا میں یہ بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ہر لحاظ سے بھارتی شہری ہوں اور میرے پاس بھارتی حکومت کے تمام منظور شدہ شناختی کارڈز بھی موجود ہیں۔ میرا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ میں بھارتی ہوں۔اداکارہ عرشی خان نے مزید کہا میں افغانی پٹھان ہوں اور میرے خاندان کا تعلق یوسف ظہیر پٹھان کے نسلی گروہ سے ہے۔ میرے دادا افغانستان سے ہجرت کرکے بھارتی شہر بھوپال آئے تھے جہاں وہ ایک جیلر تھے۔ میری جڑیں افغانستان میں ہیں لیکن میں ایک بھارتی شہری ہوں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر