میانمار کے صدر 15 سے 19 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدرشی جن پھنگ کی دعوت پر میانمار کے صدر من آنگ ہلینگ 15 سے 19 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ، صدر من آنگ ہلینگ کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی بھی ان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔
لین جیان نے کہا کہ چین اور میانمار روایتی طور پر دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں اور مشترکہ مستقبل کی حامل ایک برادری ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 76 برسوں کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کئے گئے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی روح کی رہنمائی میں چین اور میانمار نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دیا اور دوطرفہ تعلقات کو نمایاں پیش رفت کی راہ پر گامزن کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر من آنگ ہلینگ کے اس دورے کے ذریعے چین میانمار کے ساتھ مل کر “پاؤک-فاؤ” (برادرانہ) دوستی کو مزید آگے بڑھانے، جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے، چین-میانمار مشترکہ مستقبل کی برادری کی تعمیر میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر