شدید گرمی : مریم نواز کا عوام کیلئے شیڈز اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر صوبے بھر میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کے انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر شہر کے چوک اور چوراہوں میں سائے اور شیڈز کا بندوبست کیا جائے تاکہ شہریوں کو گرمی سے ریلیف مل سکے ۔وزیراعلیٰ نے مزید حکم دیا کہ بس سٹینڈز، ویگن سٹینڈز اور ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کیلئے ٹھنڈا پانی، پنکھے اور ایئر کولرز فوری طور پر نصب کئے جائیں۔دفاتر میں آنے والے سائلین کیلئے بھی ٹھنڈے پانی کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوام کو شدید گرمی میں سہولت فراہم کی جا سکے ۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سکول سمر کیمپس میں طلبہ اور اساتذہ کیلئے بھی ٹھنڈا پانی، پنکھے اور ایئر کولرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ان کے مطابق شدید گرمی کے دوران احتیاط اور حفاظتی تدابیر ہی عوام کو لو اور دیگر مسائل سے بچانے کا مو ثر ذریعہ ہیں۔وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ چلچلاتی دھوپ میں موٹر سائیکل سواروں کو بلاوجہ زیادہ دیر تک نہ روکا جائے ،اگر موٹر سائیکل پر خواتین، بچوں یا فیملی کے افراد سوار ہوں تو انہیں دھوپ میں روکنے سے گریز کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔حکومتی ہدایات کے مطابق متعلقہ اداروں کو فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ گرمی کی شدت کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر