9 مئی کیس : علیمہ و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(نیشنل ٹائمز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان،عظمیٰ خان ،اسد عمر و دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 9 جولائی تک توسیع کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن اور وکلا سے دلائل طلب کرلئے ۔ دوسری طرف عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے ،خدشہ ہے عمران خان کو زہر نہ دیا گیا ہو،اگر بھائی کیلئے بات کرنا پی ٹی آئی میں مداخلت ہے تو ہم کریں گے ،یہ سارے بانی کے نام پر ووٹ لے کر آئے مگر کیا فائدہ ہوا؟ سہیل آفریدی کسی مشکل میں نہیں،25 کروڑ عوام  اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر نے کہایہ سوال ہونا چاہیے جو بجٹ پیش کرنے جا رہے ان کی کارکردگی کیا رہی ہے ؟اللہ کے فضل سے شہباز شریف تواتر سے بجٹ پیش کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد دوسرے شخص بننے جا رہے ہیں ،پاکستان کی تاریخ میں اس سے بدترین کارکردگی کبھی کسی حکومت کی نہیں ہوئی،آج پاکستان میں سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ،آج ہم انسداد دہشتگردی عدالت میں کھڑے ہیں جو پاکستان کے ساتھ حکومتیں دہشتگردی کر رہی ہیں کیا ان کو بھی یہاں پیش نہیں کرنا چاہیے ،اب کہا گیاآنے والا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہو گا،جب جہاز خریدے جاتے ہیں تو اس وقت آئی ایم ایف انہیں نہیں روکتا؟، جو شخص بس میں سفر کرتا ہے اسے بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے ،اس بجٹ میں حکومت 1500 ارب کا ٹیکس وصول کرنے جا رہے ہیں ، حکومت نے لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 113 روپے کردی،پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر لیوی صفر کردی تھی،اب اس حکومت کو چاہیے کہ معافی مانگ لے ، حکومت نے اپنے کیسز بند کروانے تھے ، وہ کروا لئے ہیں ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر