چین کا آئندہ 5 برسوں میں شہریوں کے سول اور سیاسی حقوق کے تحفظ کا نظام مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چین نے شہریوں کے سول اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے عالمی انسانی حقوق نظم و نسق فورم 2026 کے افتتاح کے موقع پر جاری کردہ انسانی حقوق کے متعلق چین کے قومی لائحہ عمل (2026-2030) میں آئندہ 5 برسوں کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے چین کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
ایکشن پلان کے مطابق چین پورے عمل پر مبنی عوامی جمہوریت سے متعلق اداروں، معیارات اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنائے گا، سیاسی امور میں عوام کی منظم اور بامقصد شرکت کو وسعت دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ عوام قانون کے مطابق جمہوری انتخابات، مشاورت، فیصلہ سازی، انتظامی امور اور نگرانی کے عمل میں حصہ لے سکیں۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ چین قانون کے تحت عوام کے وسیع حقوق اور آزادیوں کی ضمانت فراہم کرے گا، انسانی حقوق کے قانونی تحفظ کو مضبوط بنائے گا اور اس امر کو یقینی بنائے گا کہ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ قانون سازی، قانون نافذ کرنے، عدالتی عمل اور قانون پر عملدرآمد کے تمام مراحل اور تمام پہلوؤں میں شامل ہو۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر