اسرائیل کے پھر جنوبی لبنان میں فضائی حملے ،13افرادشہید

بیروت(نیشنل ٹائمز)لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 13 افرادشہید ہو گئے جبکہ حزب اللہ نے بھی جنوبی اسرائیل میں نئی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے ۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق 9 افراد دیہات دیر دبہ میں شہید ہوئے ، جو شہر صور سے تقریباً 8 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے ،4افراددوسرے علاقوں میں شہیدہوئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق جنوبی شہر صیدا میں اسرائیلی حملے کے بعد گاڑیاں جلتی ہوئی دیکھی گئیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریبا 3ہزار 700 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں خواتین، بچے اور طبی عملہ بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے ۔لبنانی فوج کے مطابق بدھ کے روز ایک فوجی اہلکار بھی زخموں کے باعث شہید ہو گیا جو 17 مارچ کو ہونے والے ایک سابقہ اسرائیلی حملے میں زخمی ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر