شام اور لبنا ن پر اسرائیلی حملے ترکیہ کیلئے خطرہ :اردوان

انقرہ(نیشنل ٹائمز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے شام اور لبنان پر حملے اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ اب وہ ترکی کیلئے بھی خطرہ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل افریقی ممالک اور بحیرہ روم کے خطے کو بھی عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کچھ چھوٹے عناصر اسرائیل کے ساتھ مل کر مشرقی بحیرہ روم میں سازشیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور ترک قبرصیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا جواب سخت اور واضح ہوگا۔اردوان نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف واضح مؤقف اختیار کریں ، اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کی حدود میں واپس لانا صرف چند ممالک نہیں بلکہ پوری انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر