قومی اسمبلی : حکومت کی اپوزیشن کو پھر مذاکرات کی دعوت، اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے : اچکزئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو دوبارہ  مذاکرات اور پری بجٹ بریفنگ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہتی اور آئینی طور پر پابند ہے کہ اپوزیشن کے سوالات کے جواب دے تاہم اس کے لیے مثبت ماحول ضروری ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے ۔ سرحد پار سے ہدایات پر حالات خراب کیے جا رہے ۔وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے سامنے آزاد کشمیر سے 38 مطالبات پیش کیے گئے جن میں سے 35 تسلیم کر لیے گئے ۔ آزاد کشمیر میں عوام کو 3 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ آٹے کی قیمت 2 ہزار روپے فی من ہے ، اس سبسڈی کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کر رہی ہے ۔

وزیر قانون نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی گئی بہتر ہوتا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ایوان میں تقاریر کے بجائے اے پی سی میں شرکت کرتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ، یہ وہی مہاجرین ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا اور پاکستان میں آباد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے ہدایات پر حالات خراب کیے جا رہے ہیں، اس حساس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے ۔ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل سے متعلق دعوے درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مدت مکمل ہو چکی ہے ، ہم نے بار بار اپوزیشن کو مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے اور آئینی عمل کے لیے دوبارہ دعوت دیتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے جسے روکا جانا چاہیے ، اور اسی احتجاج کے طور پر اپوزیشن اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کرے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر