کفایت شعاری مہم، کریانہ سٹورز رات 10 بجے تک کھلیں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی مدت میں 30 جون تک توسیع کرتے ہوئے ملک بھر میں چھوٹے گروسری ،کریانہ سٹورز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی منظوری دے دی گئی ،اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کی گئی استثنیٰ کی درخواستوں اور کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت خارجہ اور اس کے علاقائی دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں عوامی سہولت کے پیش نظر قونصلر اٹیسٹیشن سروسز جمعہ کے روز بھی دستیاب ہوں گی ۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں قائم چھوٹے گروسری اور کریانہ سٹورز ہفتے کے تمام دنوں میں رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے ،دریں اثنا ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد نے کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کا اطلاق 10 جون 2026 سے مزید احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، بازار اور ڈپارٹمنٹل سٹورز رات 9 بجے بند کئے جائیں گے ، جبکہ کریانہ اور گروسری سٹورز، شادی ہالز، مارکیز اور دیگر رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے ،اسی طرح ریسٹورنٹس، کیفے ، کھانے پینے کے مراکز اور پھل و سبزیوں کی دکانیں رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گی، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان پابندیوں سے مستثنٰی ہوں گی۔ کلینکس، طبی تشخیصی لیبارٹریاں، فارمیسیز، میڈیکل سپلائی سٹورز، بیکریاں، تنور، دودھ و ڈیری شاپس، فیول اور سی این جی سٹیشنز، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز، جمنازیم، کھیلوں کی سہولیات ، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی مقررہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنٰی قرار د ئیے گئے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر