مریم نواز کی 10لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری : فلورملز کو 3300 روپے فی من ملے گی

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا،جس میں صوبہ میں گندم اور آٹے کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں آٹے اورگندم کے نرخ میں استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خریدنے کی منظوری دے دی،جس کے تحت صوبے میں آٹے کا نرخ اورویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سے گندم خرید ی جائے گی اور عوام کیلئے سستی روٹی اور سستا آٹا یقینی بنانے کیلئے فلورملز کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں پنجاب سے دوسروں صوبوں بالخصوص کے پی کے اورسندھ کو گندم کی فراہمی روکنے کے تحفظات پر غورکیاگیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پنجاب سے کسی صوبے کو گندم کی فراہمی روکنے پر پابندی کے شواہدمبنی برحقیقت نہیں۔سندھ کو گندم کی فراہمی روکنے کے حوالے سے کوئی شکایت رپورٹ نہیں کی گئی۔پنجاب میں گندم کے سٹاک ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے ،مکمل ڈیٹا تیاری کے مراحل میں ہے ۔پنجاب میں گندم کی موجودہ فصل کا دانہ نسبتاً چھوٹاہے ،صوبے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے سٹاک ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعدپنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کافرض ضرورادا کرے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر