بے زبان پرپھر ظلم، تھرپارکر میں اونٹنی کی آنکھیں نکال دیں

تھرپارکر(نیشنل ٹائمز)ایک بار پھر بے زبان جانور پر ظلم کی انتہا کردی گئی، ضلع تھرپارکر میں دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ۔ تحصیل ڈاہلی کے گاؤں بگھل رند میں ملزموں نے اونٹنی پر تشدد کرکے اس کی آنکھیں نکال دیں ۔ اونٹنی کے مالک سارنگ نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ چھاچھرو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پڑوسی گاؤں کے بااثر افراد نے اونٹنی پر بہیمانہ تشدد بھی کیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ غریب لوگ ہیں اور ملزموں کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ احتجاج کرنے والوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرا کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کے دلخراش واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی میرپورخاص سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے پولیس کو ملزموں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم و تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں۔یہ غیر انسانی عمل ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی تھرپارکر کے محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کو اونٹ کا علاج معالجہ کرنے کی ہدایت کر دی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر