آبنائے ہرمز کی بندش؛ یورپی یونین کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

برسلز(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت متاثر کرنے کے الزام میں ایران کی متعدد شخصیات اور اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلانکر دیا ، جن میں اثاثے منجمد کرنے اور ویزا پابندیاں شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کا اعلان یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے رکن ممالک کی متفقہ منظوری کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں کیا۔یورپی یونین کے مطابق پابندیوں کا ہدف وہ ایرانی افراد اور ادارے ہیں جن پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں رکاوٹ ڈالنے یا اس سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔پابندیوں کی فہرست میں پاسدارانِ انقلاب کی بحری شاخ کے ترجمان محمد اکبرزادہ شامل ہیں جبکہ ایران کی آئل ایکسپورٹرز یونین کے نمائندے حمید حسینی کے اثاثے منجمد کرنے اور ان پر ویزا پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔کایا کالاس نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اس وقت امن مذاکرات اور نازک جنگ بندیوں کے مختلف مراحل سے گزر رہا ہے تاہم ایرانی ڈرونز اب بھی آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری ٹریفک کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی وزرائے خارجہ نے واضح کر دیا ہے کہ سمندری نقل و حمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے ۔ ایران کی جانب سے تاحال یورپی یونین کی نئی پابندیوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر