امریکا، ایران مذاکرات میں آخری ہدف قریب :شہبازشریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں آخری ہدف حاصل ہونے کے قریب ہے ، انہوں نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے تحمل و بردباری ، امن کو مزید ایک موقع دینے اور تشدد اور تباہی کے راستے کی بجائے امن اور سفارتکاری کی راہ پر قائم رہنے کی اپیل کی ہے ،وزیراعظم نے ” ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ تشدد میں اضافہ اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ ایک کمزور اور غیر مستحکم جنگ بندی کتنے سنگین خطرات اور ناقابلِ برداشت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے برادر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس تنازع کے پرامن سفارتی حل کے لئے خلوصِ نیت سے اور انتھک کوششیں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایک منصفانہ اور پائیدار حل کا مقصد قریب دکھائی دے رہا ہے ہم تمام فریقوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور امن کو مزید ایک موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تشدد اور تباہی کے راستے کی بجائے امن اور سفارتکاری کی اس راہ پر قائم رہنا ہوگا جس کی کامیابی کے امکانات روشن اور حوصلہ افزا ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر