آزاد کشمیر پر بعض ارکان برطانوی پارلیمنٹ کے بے بنیاد بیانات مسترد : دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن افراد کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق سے لاعلم اشاروں اور الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد کر دیئے اور ان افراد کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، بہتر ہوگا وہ جہاں مقیم ہیں اس ملک کی ترقی اور فلاح میں مثبت کردار ادا کریں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بعض برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کیے گئے غیر ضروری تبصروں اور اٹھائے گئے سوالات کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس معاملے کے تاریخی پس منظر سے ناواقفیت اور عدم توجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق جو لوگ اب بھی نوآبادیاتی دور کی سوچ میں مبتلا ہیں انہیں یاد دلانا ضروری ہے کہ پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن افراد کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق سے لاعلم اشاروں اورالزامات کا تشویش کے ساتھ نوٹس لیا ہے۔ ان افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ملک ہے جو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر پختہ یقین رکھتا اور دوسروں سے بھی اسی طرز عمل کی توقع کرتا ہے ۔ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں شہریوں کے پرامن اجتماع، اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری عمل میں شرکت کے آئینی حقوق مکمل طور پر تسلیم اور احترام کرتی ہیں تاہم توڑ پھوڑ، سرکاری املاک اور عوامی خدمات بشمول ہسپتالوں کی تباہی، نیز بے گناہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے قتل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے اور متنبہ کرے کہ وہ ایسے اقدامات سے باز رہیں اور آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے آئین میں درج جمہوری عمل، عدالتی فیصلوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔ پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے ، پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر یقین رکھتا ہے اور دوسرے ممالک سے بھی عدم مداخلت کی توقع کرتا ہے ، برطانوی حکومت کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت ان عناصر کو متنبہ کرے کہ ایسے اقدامات سے باز رہیں۔ 



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر