عطا تارڑ ، ازبک سفیر کاسوشل میڈیا ٹیمز میں روابط پراتفاق

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں مشترکہ تاریخ و ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے دونوں ممالک کی سوشل میڈیا ٹیمز کے درمیان رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فلم سازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت میڈیا، فلم اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ازبکستان کے سفیر نے خطے میں امن کے قیام اور اسلام آباد امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ مل کر مختصر فلم، دستاویزی فلم یا ڈرامہ سیریز کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے ، اس نوعیت کے منصوبوں کے لئے تجربہ کار پروڈکشن اداروں کی شمولیت ضروری ہے ۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان میڈیا اداروں کے مابین تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر