تیزاب گردی سنگین جرم، عام شہریوں کو فروخت پر پابندی لگائی جائے : سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے تیزاب گردی کے مجرم عبدالمنان کی کم عمری کی بنیاد پر نرمی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ہائی کورٹس تیزاب گردی کے کیسز کا ٹرائل ہرصورت 4 ماہ میں مکمل کریں عام شہریوں کو تیزاب کی کھلی فروخت پر مکمل پابندی لگائی جائے ، حکومت تیزاب کے متاثرین کے لیے “قومی بحالی فنڈ”قائم کرے ۔14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے تحریر کیاہے ،سپریم کورٹ نے قراردیا کہ تیزاب گردی ایک ایسا سنگین جرم ہے جو بعض صورتوں میں قتل سے بھی زیادہ اذیت ناک نتائج کا باعث بنتا ہے اس لیے متاثرین کی مکمل طبی، نفسیاتی، سماجی اور معاشی بحالی کو یقینی بنانا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے ،عدالت نے فیصل آبادکی رہائشی متاثرہ خاتون اقراپروین کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو متعدد اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تیزاب گردی کے متاثرین کو معذور افراد کے کوٹے میں شامل کیا جائے تاکہ انہیں روزگار، تعلیم اور دیگر سماجی سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے ۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قومی بحالی فنڈ کے قیام کے لیے قانون سازی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہامتاثرین کے علاج، پلاسٹک سرجری، خصوصی فزیکل تھراپی اور دیگر طبی ضروریات کے لیے مستقل بنیادوں پر فنڈز مختص کیے جائیں۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تیزاب گردی کے متاثرین صرف جسمانی نہیں بلکہ شدید نفسیاتی اور سماجی مسائل کا بھی سامنا کرتے ہیں، لہٰذا حکومتیں ان کی “سوشل ڈیتھ”سے نمٹنے کے لیے نفسیاتی معاونت، سماجی بحالی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے جامع پروگرام تشکیل دیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ متاثرین کے معاشی تحفظ کے لیے مناسب ماہانہ معاوضے یا مالی معاونت کا نظام وضع کیا جائے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر