ممبئی میں گھر لینے کا خواب پورا ہوگیا، سلمان خان نے بہت مدد کی، عرشی خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ عرشی خان جو کہ حالیہ بگ باس 14 میں شریک ہوئی تھیں، انھوں نے اس ہفتے کے آغاز میں انکشاف کیا کہ ممبئی میں گھر خریدنے کے انکے خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔عرشی خان نے مزید کہا کہ رقم کا انتظام کرنے میں بہت طویل وقت لگا لیکن وہ مالی طور پر محفوط اور مستحکم ہوگئی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انھوں نے بگ باس کے ہوسٹ سلمان خان کا مسلسل مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس شو میں شریک ہونے کی وجہ سے وہ اس قابل ہوئیں کہ ممبئی میں گھر کی مالکا بن گئیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ مالی طور پر مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھیں جبکہ کوئی کام بھی نہیں تھا اور میں اس دباؤ میں تھی کہ اتنی بڑی رقم کا انتظام کیسے کروں گی۔لیکن خوش قسمتی سے مجھے موویز ملیں اور پھر او ٹی ٹی شوز، بگ باس 14 سے کافی مدد ملی، اس طرح میرے خوابوں کی تعبیر پوری ہوگئی۔میں اس حوالے سے سلمان صاحب کی خصوصی طور پر شکر گزار ہوں، انھوں نے تمام وقت میری بہت مدد کی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر