آزاد کشمیر معاملہ بھی بلوچستان، گلگت جیسا بن چکا :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا معاملہ بلوچستان اور گلگت بلتستان جیسا ہی بن چکا،یہ اب نیشنل سکیورٹی کا ایشو بن چکا ہے ، آزاد کشمیر میں پہلے دن سے افیکٹوکنٹرول نیشنل سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پا س ہے ،بھارت میں بھی ایسا ہے کیونکہ دونوں ممالک کی اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہے گی کہ اس کے اندر کوئی ایسی تبدیلی آئے جس سے دوسری اسٹیبلشمنٹ کا فائدہ ہو ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ۔ دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بات یہ ہے اب تو اس کو 80 سال ہونے والے ہیں، اب تو کئی تبدیلیاں آچکیں ،قراردادیں اپنی جگہ رہیں گی ،مشرف کی آفر بھارت نے نہیں مانی، کشمیر کے ایشو پر پاکستانی اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ بہت حساس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مہاجرین کی سیٹوں سے متعلق آج تک ڈیمانڈ نہیں تھی کہ اس کو تبدیل کیا جائے ،اب یہ ڈیمانڈ آئی ہے کہ ان نشستوں کو ختم کیا جائے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی گئی اور اس نے اپنے مطالبات رکھے ، ایک اکنامک یعنی بجلی، آٹا اور دوسرا گورننس کے ایشوز ،اب پولیٹیکل ڈیمانڈ ہے کہ مہاجرین کی 12 سیٹیں ختم کی جائیں،میرا خیال ہے یہ 12 سیٹیں کسی طریقے سے ختم نہیں کی جائیں گی کیونکہ اس کے پیچھے ایک لیگل آرگومنٹ ہے ،اس سے سارا سٹیٹس تبدیل ہوجاتا ہے ، اس کا اقوام متحدہ میں کیس موجود ہے ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوئی سیاسی جماعت نہیں اس لئے اسے یہ ڈیمانڈ نہیں کرنی چاہئے ،یہ آٹے اور بجلی کی قیمت پر تحریک چلی تھی اس کو ٹھیک طریقے سے ہینڈل نہیں کیا گیا،اس کو ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی ہینڈل نہیں کرسکی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے لوگوں کو سمجھانا چاہئے ،ان سے کہا جائے ہم ساری باتیں ماننے کو تیار ہیں مگر جو 12 سیٹوں کامعاملہ ہے اس کا فیصلہ اسمبلی کرے ، اگر سیاسی جماعتیں ذمہ داری لیں معاملہ حل ہوسکتا ہے مگر وہ ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں آپریشن روکنے کا اعلان
امریکا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمہ دار، واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے: ایران
اسرائیل کی ایران کے مختلف شہروں میں بمباری، ماہشہر پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر بھی حملہ
آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد
بجٹ پر تحفظات دور کرنے کیلئے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات آج ہوگی
بیروت حملے کا بدلہ، ایران نے اسرائیل پر میزائل برسا دیے: اسرائیل کا جوابی وار، تبریز، اصفہان میں متعدد دھماکے
اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا حصہ نہیں لے گا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو واضح پیغام
آج رات تہران کو جلنا چاہیے، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ایرانی حملوں پر سخت ردعمل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر