ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد چھیالیس لاکھ ہوگئی۔دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 1 لاکھ 35 ہزار 43 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 5 ہزار 953 ہوگئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 74 لاکھ 81 ہزار 965 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 82 لاکھ 47 ہزار 125 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 41 ہزار 346 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ 72 ہزار 656 ہو چکی ہے۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 33 ہزار 63 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 23 لاکھ 20 ہزار 898 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 71 ہزار 703 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 4 لاکھ 58 ہزار 221 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 72 ہزار 909 ہوگئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 63 ہزار 473 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 12 ہزار 976 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 65 لاکھ 33 ہزار 383 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 260 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 63 لاکھ 55 ہزار 887 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 53 ہزار 675 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 61 لاکھ 38 ہزار 452 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 9 ہزار 652 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 51 لاکھ 6 ہزار 207 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 23 ہزار 781 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 77 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 883 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 47 لاکھ 45 ہزار 558 ہو گئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 49 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 439 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 244 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 546 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر