ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے جوابی حملے

تہران (شِنہوا) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کے روز کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کیا جو ایران کے جنوبی علاقے قشم جزیرے اور سیرک کاؤنٹی پر امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔
اپنے سرکاری نیوز آؤٹ لیٹ “سپاہ نیوز” پر جاری بیان میں آئی آر جی سی نے کہا کہ نشانہ بنائے گئے امریکی اڈوں میں کویت کا علی السالم ایئر بیس اور بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کا ہیڈکوارٹر شامل ہیں۔
بیان کے مطابق ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر امریکی فوج کی رہنمائی میں 4 آئل ٹینکروں نے آبنائے ہرمز سے کوئی رابطہ کئے بغیر غیر قانونی طور پر نکلنے کی کوشش کی اور آئی آر جی سی نیوی کے بار بار کے انتباہات کو نظر انداز کیا۔
آئی آر جی سی نے کہا کہ انتباہات کے بعد ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ’’قانون کی خلاف ورزی کرنے والے‘‘ باقی جہاز واپس پلٹ گئے۔ بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد امریکی ڈرونز نے 2 بج کر 30 منٹ پر قشم جزیرے اور سیرک کاؤنٹی میں مواصلاتی ٹاورز پر حملہ کیا۔
جواب میں آئی آر جی سی کی ایئروسپیس فورس نے فوری طور پر علی السالم ایئر بیس اور امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر کی دیگر اہم تنصیبات پر بیلسٹک میزائل فائر کئے۔
امریکی سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ امریکی افواج نے جمعہ کے روز ایرانی ریڈار کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا۔
کویتی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے کہا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے ہفتے کے روز میزائل اور ڈرون حملوں کو روکا۔
بیان میں کہا گیا کہ مختلف علاقوں میں سنے گئے دھماکے دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ’’دشمن کے اہداف‘‘ کو روکنے کا نتیجہ تھے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر