نوشہرہ کلاتھ مارکیٹ:آتشزدگی،300کیبن خاکستر،3دکاندار زخمی

 نوشہرہ(نیشنل ٹائمز)نوشہرہ کینٹ کی مصروف ترین تہہ بازاری کلاتھ مارکیٹ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 300 سے زائد کیبن نما دکا نیں مکمل طور پرجل گئیں جن میں کپڑے ، کمبل، جوتے ، کاسمیٹکس، گارمنٹس،  کراکری اور دیگر تجارتی سامان موجود تھا۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ، پشاور، مردان اور صوابی کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں رات تقریباً ڈھائی بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ متاثرہ تاجروں نے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹوں تک جی ٹی روڈ کو بند رکھا۔ انہوں نے شفاف تحقیقات، ایف آئی آر کے اندراج اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاجروں نے تہہ بازاری کے ٹھیکیداروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مارکیٹ کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔ بعد ازاں ڈی ایس پی کینٹ اورکنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے جس کے بعد جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق خوفناک آتشزدگی میں تین سو سے زائد عارضی کیبن ،دو پلازے جل کر خاکسترجبکہ 3 د کاندار جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر