سیاسی پناہ کیلئے پاکستانیوں کا سرفہرست ہونا قابل تشویش : برطانیہ

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پناہ کے متلاشیوں کو دھو کا دینے والے ایجنٹس کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی درخواست دہندگان اپنی درخواستیں صرف سرکاری آن لائن سسٹم کے ذریعے جمع کرا ئیں ۔ہفتہ کو مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا غیر قانونی ایجنٹ لوگوں کو برطانیہ منتقلی کے  جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرتے ہیں، ایجنٹ اکثر پیسے کے عوض پناہ اور آبادکاری کے مواقع کے حوالہ سے دھو کا دہی سے یقین دہانیاں کراتے اور کمزور افراد کا استحصال کرتے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت پناہ کی درخواستوں میں پاکستانی شہری سرفہرست قومیتوں میں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا برطانیہ کافی عرصے سے مکمل طور پر فنڈڈ سکالرشپ پروگرام پیش کر رہا ہے ، پاکستان سے حقیقی درخواست دہندگان سرکاری چینلز کے ذریعے درخواست دیتے ہیں، برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بعد ازاں پاکستان واپس آتے ہیں، جہاں وہ قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا دھوکا دہی کے ذریعے کمزور لوگوں کا استحصال کرنے والوں سے قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر