چارسدہ(نیشنل ٹائمز)ایف آئی اے نے نادرا میں افغان باشندوں کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنانے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے سیکنڈ شفٹ انچارج وقار ، کمپیوٹر آپریٹرز عطا اللہ، سجاد اور احمد کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔



