جنگ بندی مذاکرات،زیلنسکی کی پیوٹن کو ملاقات کی پیشکش

ماسکو،کیف،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی ہم منصب پیوٹن کو ایک کھلے خط کے ذریعے براہ راست ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس جنگ کو براہِ راست رابطے کے ذریعے ختم کرنے کی تجویز دیتا ہے ، میں ملاقات کی پیشکش کرتا ہوں۔ یوکرین مکمل جنگ بندی کیلئے تیار ہے ۔دوسری جانب کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ زیلنسکی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات کیلئے جب چاہیں ماسکو آ سکتے ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ صدر پیوٹن کو ابھی تک زیلنسکی کا خط نہیں دکھایا گیا۔ مبصرین کے مطابق یہ پیشکش روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے ایک اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے زیلنسکی اور پیوٹن کے درمیان ممکنہ براہِ راست ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے ۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر دونوں رہنما آمنے سامنے ملاقات کرتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا اور اس سے جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پیش رفت میں امریکا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین دونوں کو تنازع کے حل کے لیے سمجھوتے کرنا ہوں گے ، جن کے لیے انہوں نے بعض تجاویز بھی پیش کی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر