لندن(نیشنل ٹائمز)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے متعلق متضاد پیش رفت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ کمپنیز پر دباؤ کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 3فیصد کمی سے 94اعشاریہ 99ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3اعشاریہ 3فیصد سے کم ہو کر92اعشاریہ 82ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔سٹاکس مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا،سرمایہ کار مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جہاں مذاکرات میں کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی مارکیٹ میں حالیہ تیزی کے بعد سرمایہ کار اب محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔



