استنبول(نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں پولیس نے ایرانی سرحد کے قریب ایک ٹینکر سے 30 تارکین وطن کو برآمد کیا ہے جو خفیہ طور پر چھپائے گئے تھے ۔
حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ، برآمد ہونے والے افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں اہلکاروں کو ٹینکر سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ تمام تارکین کو ملک بدر کیا جائے گا۔



