یو اے ای کے گولڈن ویزا کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا، فلاحی کاموں میں سرگرم افراد کو بھی اماراتی گولڈن ویزا دیا جائے گا

دبئی(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے گولڈن ویزا کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا۔ امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ فلاحی کاموں میں سرگرم افراد کو بھی اماراتی گولڈن ویزا دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے ایسے لوگ جو انسانیت نواز خدمات اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہیں انہیں بھی گولڈن اقامہ دیں گے، یہ اقدام مذکورہ افراد کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد نے یہ اعلان انسانی خدمات کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا، پوری دنیا 19 اگست کو ہر سال انسانیت کا عالمی دن مناتی ہے۔اماراتی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ انسانی خدمات کے عالمی دن کے موقع پر انسانیت نواز ہیروز کے لیے گولڈن ویزا جیسے اعزاز کا اعلان کر رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی تمام توانائیاں ضرورت مندوں پر خرچ کرتے ہیں، مثالی خدمات فراہم کرنے والے افراد ہمارا فخر اور سفیر ہیں، امارات کی بنیاد خیرخواہی اور سخاوت پر قائم ہے۔گولڈن ویزا دنیا بھر سے مہارت، قابلیت اور سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کی خاطر دستیاب ہے اور اس کے کامیاب درخواست گزاروں کو 10 برس تک کا ویزا فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب گولڈن ویزے کی سہولت انسانیت کے لیے خود کو وقف کرنے والوں کو بھی فراہم کی جائے گی۔اس ویزے کے حامل افراد بغیر مقامی اسپانسر کے یہاں پڑھ سکتے ہیں، کام کرسکتے اور رہ سکتے ہیں۔ اس ویزا کے اجرا سے ابوظہبی کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی امکانات کو بھی فروغ ملا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر