کسان کارڈ سے کاشت کاروں کی قسمت بدل رہی ہے : مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق زراعت میں انقلاب کے لئے کاشتکاروں کو کسان کارڈریکارڈ تعداد میں جاری کئے جاچکے ہیں،ان کا کہناہے کہ کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے ۔پنجاب کا کاشتکاراب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا، سر اٹھا کر جئے گا۔پنجاب کے کاشتکارکومالی خودمختاری اور خوشحالی کی راہ پر دیکھنا میرا خواب ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاربھائیوں نے زرعی قرضوں کی بروقت ادائیگی کرکے شاندار مثال قائم کی ہے ۔

صوبہ بھر میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے گئے ۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے مجموعی طور پر 2ارب54 کروڑ روپے کے لون استعمال کئے ہیں۔ گندم کے سیزن میں کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی بدولت100 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی۔ پانچ لاکھ 38 ہزار کاشتکاروں سے 67 ارب روپے وصول کیے گئے جو 86 فیصد ریکوری کا ریکارڈ ہے ۔ کاشتکاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کے لئے 90 ارب روپے کاشتکاروں کو مل گئے ۔ تین لاکھ کاشتکاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لئے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر