جی بی میں ترقیاتی منصوبے کارکردگی کا ثبوت:ن لیگ

اسلام آباد،گلگت،لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاحت کے فروغ اور آئندہ انتخابات میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن)کے عوامی خدمت کے وژن اور کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں، ہسپتالوں، یونیورسٹیوں، کھیلوں کے میدانوں اور توانائی کے منصوبوں سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن)کے دور میں شروع کئے گئے ، سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا تھا۔

گلگت میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ’’سوئٹزرلینڈ‘‘ہے اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے اسے ایک اہم کاروباری مرکز بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت بننے کی صورت میں سڑکوں سمیت تمام زیر التوا ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کے حوالے سے عوام میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ان کے مطابق نواز شریف کی آمد نے سیاسی ماحول کو نئی جہت دی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 7 جون کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر