صرف معدنیات پر رائلٹی ، فنشڈ پروڈکٹ پر نفاذ بادی النظر میں ٹیکس:آئینی عدالت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے سیمنٹ پیداوار پر رائلٹی نفاذ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومت صرف معدنیات (منرل) پر رائلٹی وصول کر سکتی ہے ، فنشڈ پروڈکٹ پر رائلٹی کا نفاذ بادی النظر میں ٹیکس کے مترادف معلوم ہوتا ہے ۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے رائلٹی سے متعلق فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ حکومت فنشڈ پروڈکٹ پر رائلٹی کیسے وصول کر سکتی ہے ، رائلٹی سیمنٹ کی بوری کے بجائے معدنیات پر وصول کی جانی چاہیے ۔ لاء افسران حکومت کو آگاہ کریں کہ رائلٹی کے نفاذ کا یہ طریقہ مناسب دکھائی نہیں دیتا۔ جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیئے کہ سیمنٹ کی بوری پر رائلٹی کے نفاذ کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑے گا، فیکٹری مالکان اضافی لاگت صارفین سے وصول کریں گے ۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی استدعا پر حکومت سے نئی ہدایات کے لیے مہلت دے دی۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر