امریکی صدارتی انتخابات2028 ٹرمپ نے وینس اورمارکو روبیو کو ناقابل شکست امیدوارقرار دیدیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر ان کے بعد ریپبلکن پارٹی کی قیادت کے دو مضبوط امیدوار ایک ہی انتخابی ٹکٹ پر اکٹھے میدان میں اتریں تو انہیں شکست دینا ناممکن ہوگا۔بدھ کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور۔۔۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو 2028 کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے مضبوط امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔نیویارک پوسٹ کے پوڈکاسٹ “پوڈ فورس ون” میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں دونوں کو پسند کرتا ہوں۔ اگر وہ اکٹھے ہوں تو مجھے نہیں معلوم کہ کوئی انہیں کیسے شکست دے سکتا ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ اس کیلئے دونوں رہنماؤں کا متفق ہونا ضروری ہوگا، دونوں کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ اگر ایسا اتحاد بنتا ہے تو صدارتی امیدوار کون ہوگا اور نائب صدر کیلئے کس کا انتخاب کیا جائے گا۔ابھی تک نہ جے ڈی وینس اور نہ ہی مارکو روبیو نے 2028 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ 54 سالہ روبیو پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ وینس ان کے دوست ہیں ،اگر وینس امیدوار بنے تو وہ خود انتخاب نہیں لڑیں گے ۔حالیہ سرویز کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں جے ڈی وینس اور مارکو روبیو کی مقبولیت تقریباً برابر ہے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت
کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی شرکت
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر